0
Wednesday 1 Aug 2018 21:56

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 741802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش