0
Wednesday 1 Aug 2018 22:00

تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دار و مدار ایم کیو ایم پر ہے، خورشید شاہ

تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دار و مدار ایم کیو ایم پر ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کیوں کہ ان کے بغیر ان کی نمبر گیم مکمل نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، نمبر گیم پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نہیں ہے، ان کی اس نمبر گیم میں بہت کم فرق ہے، جو کہ کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دار و مدار ایم کیو ایم پر ہے، اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے و دیگر وزیراعظم کیلئے مشترکہ امیدوار دیں گے، ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف دعویٰ کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپنے ارکان کے نمبرز مکمل کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 741803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش