0
Wednesday 1 Aug 2018 22:40

پاراچنار، اے این پی کیجانب سے حالیہ انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، اے این پی کیجانب سے حالیہ انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حالیہ انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملک بھر میں دھاندلی کی مذمت کی۔ پاراچنار میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے نکالے گئے احتجاجی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماؤں نذیر نوشی، دولت علی، مجاہداللہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں تاریخ ساز دھاندلی ہوئی ہے، اس وجہ سے الیکشن انہیں کسی صورت قبول نہیں۔ اے این پی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ دوبارہ منصفانہ طریقے سے انتخابات کرائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 741813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش