QR CodeQR Code

پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، خواجہ اظہار الحسن

1 Aug 2018 22:35

میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، جہانگیر ترین کراچی کے آٹھ حلقے کھولنے پر رضامند ہوگئے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی وفد سے واضح گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے جہانگیر ترین سے واضح گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، جہانگیر ترین کراچی کے آٹھ حلقے کھولنے پر رضامند ہوگئے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی وفد سے واضح گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ نہ بیٹھے، جو بھی ہو فیصلے پارٹی قیادت کرے گی اور عوام کے سامنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 741816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741816/پی-ٹی-آئی-سے-وزارتوں-کا-کوئی-مطالبہ-نہیں-کیا-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org