0
Wednesday 1 Aug 2018 23:37

متحدہ رہنماؤں کیخلاف این آر او کے تحت ختم شدہ مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر

متحدہ رہنماؤں کیخلاف این آر او کے تحت ختم شدہ مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف این آر او کے تحت ختم کیے گئے 7793 مقدمات دوبارہ کھولنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار اقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ این آر او کے تحت درج مقدمات ختم کرکے ایم کیو ایم کے 8041 خطرناک ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ این آر او کے تحت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف 31 قتل، 11 اغوا، 72 لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ختم کیے گئے، جبکہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد، فاروق ستار، وسیم اختر، بابر غوری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات بھی ختم کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 2009ء میں این آر او کو کالعدم قرار دیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود متحدہ رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی کارروائی شروع نہیں کی گئی، فاروق ستار، وسیم اختر اور دیگر کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، بابر غوری سمیت دیگر کو انٹرپول کے زریعے واپس لایا جائے۔ واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش