0
Thursday 2 Aug 2018 01:09

علامہ ناصر عباس کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

علامہ ناصر عباس کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور محسن شہریار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری شجاعت حسین کو عام انتخابات میں پرویز الٰہی سمیت دیگر قاف لیگ کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

 
خبر کا کوڈ : 741866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش