0
Tuesday 24 May 2011 14:05

خروٹ آباد واقعہ، عدالتی ٹریبونل نے کام شروع کردیا

خروٹ آباد واقعہ، عدالتی ٹریبونل نے کام شروع کردیا
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔کوئٹہ میں خروٹ آباد واقعے پر قائم عدالتی ٹریبونل نے کام شروع کردیا۔ عدالتی کمیشن کے سامنے ایک گواہ نے اپنا نام درج کروا دیا۔ خروٹ آباد میں ہونے والے واقعے کی فوٹیج بھی عدالتی ٹریبونل کے حوالے کی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی نگرانی میں خروٹ آباد کی واقع کی تحقیقات کیلئے قائم ٹریبونل میں ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں آج صرف گواہوں کے نام درج کیے جا رہے ہیں، ایک مقامی صحافی نے اپنے نام کا اندراج کروا دیا۔ گواہوں کے نام درج ہونے کے بعد عدالتی ٹریبونل باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ گزشتہ روز پانچوں غیر ملکیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ رپورٹ میں ہلاک ہونے والے پانچ غیر ملکیوں کو چھپن گولیاں لگیں اور انکے جسموں سے اکیس گولیاں برآمد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 74189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش