QR CodeQR Code

دیکھیں گے ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے معاہدے میں کیا دیا اور کیا لیا، خورشید شاہ

2 Aug 2018 17:04

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ عمران وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آگے چل کر دیکھا جائے گا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے معاہدے میں کیا دیا اور کیا لیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائے گا، ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی بجائے اسپیکر ہاؤس میں رہنے کے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے لئے اس کا اپنا گھر موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 742028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742028/دیکھیں-گے-ایم-کیو-نے-پی-ٹی-ا-ئی-سے-معاہدے-میں-کیا-دیا-اور-لیا-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org