0
Thursday 2 Aug 2018 17:05

کراچی میں سرکاری اسکول سے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد

کراچی میں سرکاری اسکول سے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گزری کے سرکاری اسکول سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے 150 سے زائد بیلٹ پیرز برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزری کے علاقے میں سرکاری اسکول سے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔ این اے 247 پر پی ٹی آئی کے عارف علوی، جبکہ پی ایس 111 پر عمران اسماعیل کامیاب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، کیا یہی آزاد اور شفاف انتخابات ہیں۔ پی پی پی رہنما سعید غنی بھی گزری کے اسکول پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے، جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر مہر نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی قیوم آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے، جنہیں آگ لگائی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 742029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش