0
Thursday 2 Aug 2018 20:10

عمران خان ایک حقیقیت ہیں، ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید

عمران خان ایک حقیقیت ہیں، ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نیوز کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہارنے والا امیدوار شکست تسلیم نہیں کرتا، لیکن عمران خان ایک حقیقیت ہیں، ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، لوگوں نے عمران خان کے نظریے اور سوچ کو ووٹ دیا میں اس کیساتھ ہر اچھے برے وقت میں کھڑا رہوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت میں کے آکر کوشش ہو گی مخالفین کے بھی دل جیت لیں، عمران خان کے پاس مرکز، پنجاب اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں لیکن وہ مرکز، پنجاب کے پی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہارنیوالا دھاندلی کی دہائی دیتا ہے جبکہ کے پی کے لوگوں نے دوسری بار ایک جماعت کو ووٹ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے کے علاوہ کہیں سزا پر انتخابات ملتوی نہیں ہوئے، کوئی ایسی پارٹی نہیں جس کا لیڈر نیب کو مطلوب نہ ہو، 67 فیصد سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نیب کو مطلوب ہیں، شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، سعد رفیق پر نیب کے سنگین مقدمات ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے روز اپنے حلقے کے کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا۔ آر ٹی ایس سسٹم پر چٹکلہ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم گزشتہ الیکشن میں بھی ناکام ہوا تھا، یہ ہوا کہ سستا روئے بار بار، مہنگا روئے ایک بار۔
خبر کا کوڈ : 742050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش