QR CodeQR Code

پاراچنار، ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، منیر اورکزئی کی کامیابی بحال

2 Aug 2018 22:34

پی ٹی آئی، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد امیداواروں نے کہا ہے کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے، اس لئے پاک آرمی کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی 16260ووٹون سے دوبارہ کامیاب ہوا، پی ٹی آئی کے سید جمال 13500 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہا۔ الیکشن کمشنر نصراللہ خان کے مطابق ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں کل صبح سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل امیدواروں کی موجودگی میں مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، 131 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق منیر خان اورکزئی 16220 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ پی ٹی آئی کے سید جمال نے 13500 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ دوبار گنتی میں منیر خان اورکزئی کے 93 ووٹ کم پڑگئے جبکہ سید جمال کے 101 ووٹ کم پڑگئے۔ الیکشن کے روز منیر خان اورکزئی نے 13353 جبکہ سید جمال نے 13601 ووٹ حاصل کئے تھے۔ پی ٹی آئی، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد امیداواروں نے کہا ہے کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے، اس لئے پاک آرمی کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں ایم ایم اے کے امیدوار کی جانب سے منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی ہے اور مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا، امیدواروں نے دوبارہ انتخابات نہ کرانے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 742067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742067/پاراچنار-ضلع-کرم-کے-حلقہ-این-اے-45-میں-ووٹوں-کی-دوبارہ-گنتی-منیر-اورکزئی-کامیابی-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org