0
Thursday 2 Aug 2018 12:03

لاہور قلندر پہلی مرتبہ گلگت میں ٹرائل کیمپ لگائے گا

لاہور قلندر پہلی مرتبہ گلگت میں ٹرائل کیمپ لگائے گا
اسلام ٹائمز:۔ لاہور قلندر پہلی مرتبہ گلگت میں ٹرائل کیمپ لگائے گا پی ایس ایل کی مشہور فرنچائز لاہور قلندر کے مالک رانا فواد، معروف کرکٹر عاقب جاوید او ر پی ایس ایل کے دیگر حکام گلگت پہنچ گئے، جبکہ 5 اگست قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور شعیب اختر گلگت پہنچیں گے،6 اگست کو پاکستان کے سابق معروف کرکٹرز اوپن ٹرائل کے ذریعے گلگت بلتستان سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے ٹرائل سٹی پارک گلگت میں ہوگا، ادھر گلگت میں سیکرٹری داخلہ جواد اکرم اور ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق سے لاہور قلندر کے مالک رانا فواد اور دیگر حکام سے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان میں کرکٹ کے فروغ اور ٹیلنٹ کو آگے لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی نے کہا کہ لاہور قلندر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 6 اگست کو صبح 8 بچے سٹی پارک کرکٹ گراﺅنڈ میں اوپن ٹرائلز ہونگے، کھلاڑیوں کا چناو عاقب جاوید، انضمام الحق، اور شعیب اختر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 742077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش