QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ

2 Aug 2018 23:24

الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن نہیں سلیکشن تھا، گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، پی ٹی آئی کو پلیٹ میں رکھ کر سیٹیں دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات 2018ء کے نتائج کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے شہری علاقوں میں پھر سے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت بھی اور الیکشن نتائج پر سوالات بھی ایم کیو ایم پاکستان نے دوہرا مؤقف اختیار کیا، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھا دی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2018ء کا الیکشن نہیں سلیکشن تھا، گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، پی ٹی آئی کو پلیٹ میں رکھ کر سیٹیں دی گئیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقے کھلنے سے سب سامنے آجائے گا، معلوم ہو جائے گا کہ ہمیں کیسے اور کیوں ہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے شاہراہِ عراق مکمل طور پر بند رہی اور پولیس کی بھاری نفری اطراف میں تعینات رہی۔


خبر کا کوڈ: 742082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742082/ایم-کیو-کا-کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-دوبارہ-الیکشن-کروانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org