0
Thursday 2 Aug 2018 23:45

شہید علامہ عارف حسینیؒ بصیرت، شجاعت و اصول پسندی کا مرقع تھے، پسند رضوی

شہید علامہ عارف حسینیؒ بصیرت، شجاعت و اصول پسندی کا مرقع تھے، پسند رضوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 30ویں برسی کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ بصیرت، شجاعت اور اصول پسندی کا مرقع تھے، انقلابیت و حرکتیت آپ کا خاصہ تھا، محب وطن ہونے کے ناطے آپ نے اسلام ناب محمدی اور خط ولایت پر کاربند رہتے ہوئے ملت مظلوم پاکستان کو انسانیت دشمن اور اسلام دشمن امریکا سے نجات کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی۔ پسند علی رضوی نے کہا کہ فرزند سید الشہداؑ اور نائب امام خمینیؒ، شہید عارف حسینیؒ نے ہمیشہ سرزمین پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل کا بہترین حل پیش کیا، ملکی سلامتی اور قومی وقار کو بحال رکھنے کی راہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی اسلام نظام کا قیام آپ کا ارمان تھا۔

پسند رضوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے نتیجے میں اسلامی بیداری کے اثرات جس طرح دنیا میں پہنچے، پاکستان میں شہید حسینیؒ کی ذات اور جدوجہد کی برکت سے جو اثرات ملت مظلوم پاکستان نے قبول کیے، سوائے سرزمین لبنان کے، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا ہمیشہ اعتراف کیا جائیگا کہ شہید عارف حسینیؒ کی جدوجہد میں جوانان اصغریہ نے سندھ بھر میں اول دستے کا کردار ادا کیا، شہید حسینیؒ کی برسی کے موقع پر 5 اگست کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی پروگرام ہالا، مٹیاری میں منعقد ہوگا، جس میں تنظیمی کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 742089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش