0
Friday 3 Aug 2018 01:53

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس خراب ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آر ٹی ایس کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی میں این ٹی آئی ایس بی اور پی ٹی اے سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے مناسب کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ الیکشن کے دوران انتخابی نتائج کے اجرا میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تیار کیے گئے موبائل ایپ (سافٹ ویئر) آر ٹی ایس پر عائد کی تھی اور اب فیصلے کے مطابق اس خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 742114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش