QR CodeQR Code

خلائی مخلوق نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے، رانا ثناء اللہ

3 Aug 2018 01:58

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک مہر ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہوگا، تحریک انصاف میں 35 فیصد کارکن ہیں جبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ ملک، میڈیا اور سیاست پر قبضہ کرنے جا رہی ہے یہ ریاست کے لئے خطرناک ہوگا، تحریک انصاف ایک مہر ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہوگا، تحریک انصاف میں 35 فیصد کارکن ہیں جبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ خلائی مخلوق مہرے کو استعمال کر کے سیاست میں آ چکی ہے، خلائی مخلوق نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے اور سیاست میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 742119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742119/خلائی-مخلوق-نے-سیاسی-جماعت-کا-روپ-دھار-لیا-ہے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org