0
Friday 3 Aug 2018 12:00

خیبر پختونخوا میں ڈینگی الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں ڈینگی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مون سون بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے درجہ حرارات میں نمایاں کمی کو ڈینگی مچھروں کی افزائش کیلئے ساز گار ماحول فراہم ہونے کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ڈینگی الرٹ کے تحت دفاتر، کام کاج کے مقامات، سکول، بازار اور ہسپتالوں میں ڈینگی مخصوص جگہوں پر نشونما پاتے ہیں۔ الرٹ میں مچھر کے کاٹنے سے بچاؤ کے طریقے، ان کی افزائش کے تدارک، زیرِ تعمیر عمارات کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر، ہسپتالوں اور کاروباری مراکز کیلئے خصوصی ہدایات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں مون سون بارشوں کا پانی تاحال نشیبی علاقوں میں موجود ہے، جہاں پر ڈینگی کی افزائش کے امکانات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 742137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش