0
Friday 3 Aug 2018 12:04

پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ خفیہ طریقے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی۔ جی ٹی روڈ ترناب چوکی کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹرک نمبر KBL-1614 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ٹرک ڈرائیور نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جانب سے کامیاب تعاقب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں سے 100 عدد کلاشنکوف، 100 عدد 9 ایم ایم پستول اور 64500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے، جبکہ ملزمان کرامت علی اور خان زادہ ولد ملا جان سکنہ افغانستان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 742138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش