QR CodeQR Code

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

ایرانی عوام کبھی بھی مسئولین کو امریکی حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں دیں گے، جنرل جعفری

3 Aug 2018 15:14

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے امریکی صدر کے بیانات کے بعد ایک جوابیہ لیٹر میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی اپنے ملک کے مسئولین کو بڑے شیطان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی انقلابی فورس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سردار سر لشکر جعفری نے کھلے خط میں امریکی صدر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ ایران شمالی کوریا نہیں ہے کہ جو آپ کی ملاقات کی درخواست پر مثبت جواب دے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایران کی عوام کا دین اور ان کا ایمان امام خمینی علیہ الرحمہ کے ذریعے اس ملک میں زندہ ہونے والے اسلام سے حاصل کیا گیا ہے۔ ایرانی قوم ایسی اقوام سے جو اغیار کی غلامی کو قبول کر لیتی بہت زیادہ مختلف ہے اور یہ قوم کبھی بھی اپنے مسئولین کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ بڑے شیطان امریکہ سے ملاقات کریں اور مذاکرات انجام دیں۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئولین بھی آپ کے عوام دشمن اور عوام کو دھوکہ دینے والی شیطانی چالوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور کئی بار اس بات کو تجربہ بھی کر چکے ہیں۔ جنرل جعفری نے امریکی صدر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ تم سیاست کے میدان میں ناتجربہ کار امریکی صدر ہو کہ جس نے سیاسی راستے کو انتخاب کرنے کے بجائے وہی پرانا متروک تجارتی راستہ اپنایا ہے اور تمہیں اقوام کی آزادی طلبی اور جدوجہد کی ابتدائی الف ب سے بھی آشنائی نہیں ہے۔ امریکہ کے گذشتہ صدور فوجی ہوتے تھے یا سیاسی، وہ تم سے کہیں زیادہ مسائل سے اچھی طرح آگاہ تھے یا انہیں اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ ایران اور ایرانیوں کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ میں بات کرنا صحیح نہیں ہے چونکہ ایرانی ہر قسم کی بیرونی دھمکی کے مقابلے میں مزید متحد ہو جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 742156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742156/ایرانی-عوام-کبھی-بھی-مسئولین-کو-امریکی-حکام-سے-ملاقات-کی-اجازت-نہیں-دیں-گے-جنرل-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org