0
Friday 3 Aug 2018 16:02

عمران خان سے عامر ڈوگر کی ملاقات، نمایاں کامیابی پر مبارکباد، اہم ذمہ داری ملنے کی اُمید

عمران خان سے عامر ڈوگر کی ملاقات، نمایاں کامیابی پر مبارکباد، اہم ذمہ داری ملنے کی اُمید
اسلام ٹائمز۔ ملتان سے نومنتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگرنے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، عامر ڈوگر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی حاصل کی، 24 ایم این ایز اور 46 ایم پی ایز کی سیٹیں پاکستان تحریک انصاف کو ملی ہیں یہ مینڈیٹ جنوبی پنجاب کے عوام کا آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حالیہ الیکشن میں ایک لاکھ 35 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ میرے مدمقابل نے 80 ہزار ووٹ لئے اور میں نے 55 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے اپنے مدمقابل کو شکست دی جو کہ آپ کی میانوالی میں بھاری اکثریت کے بعد میری پورے پنجاب میں دوسری بڑی لیڈ ہے اور جنوبی پنجاب میں میری برتری لیڈ ریکارڈ پہلے نمبر پر ہے۔

 اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو جلد ہی کوئی اہم ذمہ داری سونپوں گا تاکہ آپ عوام کو بہتر انداز میں فیض یاب کرسکیں۔ اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کے خطے پر مشتمل نئے صوبے کے قیام کا جو وعدہ کیا تھا جنوبی پنجاب کے عوام نے اس کے متبادل آپ کو جنوبی پنجاب میں تاریخی فتح دلاکر آپ سے وعدہ وفائی کی ہے، اب آپ نے اپنے اعلان کے مطابق اپنی حکومت کے پہلے 100 دن میں جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کے حوالے سے عملی کام کا باقاعدہ آغاز کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشی کی نوید دینی ہے، کیونکہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے لئے بے حد ضروری ہے اور ہماری پسماندگی کا واحد حل ہمارا صوبہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 742162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش