0
Friday 3 Aug 2018 17:00

سرعام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی، بختاور بھٹو

سرعام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی، بختاور بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر سر عام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی، دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن انتخاب نہیں ایک مذاق تھا، اس میں ووٹر کی توہین کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 742176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش