0
Friday 3 Aug 2018 18:42

پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنا ہاتھ کی صفائی کا نتیجہ ہی ہو سکتا ہے، امیر بخش بھٹو

پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنا ہاتھ کی صفائی کا نتیجہ ہی ہو سکتا ہے، امیر بخش بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 25 جولائی 2018ء کی عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد زرداری پارٹی والے قومی اسمبلی کے حلقوں پر دھاندلی پر رونا دھونا کر رہے ہیں، اگر ان کے الزامات میں ذرہ برابر صداقت ہے تو پھر انہیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ حالیہ عام انتخابات میں انہوں نے جو سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل کی ہے وہ بھی دھاندلیوں اور فراڈ پر مبنی ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت پر ہوئے، پولنگ اسٹیشنیں بھی وہ ہی تو پولنگ اسٹاف بھی وہ ہی تھا جبکہ ووٹر بھی وہ ہی تھے، تو پھر ایسا کس طرح ممکن ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں پر تو دھاندلی ہوئی ہو مگر صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر دھاندلی نہ ہوئی ہو۔ امیر بخش بھٹو نے کہا کہ سندھ بھر میں زرداری پارٹی کے خلاف عوامی نفرت کے شدید ردعمل کے باجود سندھ اسمبلی میں ان کی اکثریت حاصل کرنا صرف ہاتھ کی صفائی کا نتیجہ ہی ہو سکتا ہے، زرداری پارٹی والے اگر قومی اسمبلی کی دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو پھر سندھ اسمبلی کے بھی دوبارہ الیکشن کرانا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 742186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش