QR CodeQR Code

ایم کیو ایم معذور ہے، اس کو ابھی حکومتی سہارے کی بہت ضرورت ہے، سعید غنی

3 Aug 2018 18:48

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم اب ختم ہونے والی ہے اس لئے انہوں نے مرکز میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، انہیں پتہ تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا خاتمہ ہو چکا ہے کہیں سندھ سے بھی ہم ختم نہ ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کو معذور جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو ابھی حکومتی سہارے کی بہت ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایف آئی اے نے پہلے آصف زرداری کو گواہ کے طور پر بلایا، بعد میں ملزم بنادیا، زرداری گروپ آف کمپنی رجسٹرڈ فرم ہے، فریال تالپور کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں، زرداری گروپ کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی صرف ایک ٹرانزیکشن ہے، یہ انتقامی کارروائی اور ہماری قیادت کو دباو میں لانے کی کوشش ہے، بشیر میمن اور نجف مرزا کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں، اعلی عدلیہ بشیر میمن اور نجف مرزا کو ایف آئی اے سے ہٹادے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب ختم ہونے والی ہے اس لئے انہوں نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، انہیں پتہ تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا خاتمہ ہو چکا ہے کہیں سندھ سے بھی ہم ختم نہ ہو جائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 742187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742187/ایم-کیو-معذور-ہے-اس-کو-ابھی-حکومتی-سہارے-کی-بہت-ضرورت-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org