0
Saturday 4 Aug 2018 11:30

پاکستانی مسافر چین میں پھنس گئے، مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ

پاکستانی مسافر چین میں پھنس گئے، مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ
اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی جس کے بعد ان کو ہوٹل واپس جانے کی ہدایت کردی گئی۔ ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخود دے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو ظاہرکرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی، درست طیارہ بھیجنے کی صورت میں پرواز کی اجازت برقرار ہے۔ یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کی آج سماعت بھی ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سول ایوی ایشن کو شاہین ایئر کے جہاز کی اڑان کی حالت سے متعلق رپورٹ ڈیڑھ گھنٹے میں دینے کا حکم دیا۔ اس موقع پر شاہین ایئر کے ریجنل ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور سے گوانگ زو کے لیے صرف شاہین ایئر لائنز کی پروازیں جاتی ہیں جب کہ 29 جولائی کو گوانگ زو میں سعودی ایئر لائنز کے علاوہ تمام پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔


 
خبر کا کوڈ : 742286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش