0
Saturday 4 Aug 2018 13:23

صیہونی حکومت نے فریڈم فلوٹیلا کو روک لیا، زہیر بیراوی

صیہونی حکومت نے فریڈم فلوٹیلا کو روک لیا، زہیر بیراوی
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے محاصرے کے خلاف عالمی سطح پر کام کرنے والی عوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا رابطہ غزہ کی جانب بھیجی جانی والی امدادی کشتی سے منقطع ہو گیا ہے۔ یہ رابطہ آج بروز ہفتہ منقطع ہوا ہے۔ یہ کشتی فریڈم فلوٹیلا غزہ کے محاصرہ کو ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظمیموں کی طرف سے امدادی سامان لے کر مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی طرف جا رہی تھی۔
 
اس کمیٹی کے چیئرمین زہیر بیراوی نے صفا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کو صیہونی نیوی فورسز نے روک لیا ہے۔ یہ کشتی غزہ کے ساحل سے چالیس میل کے فاصلے پر تھی جو غاصب فوجیوں کی طرف سے محاصرہ کئے جانے کے بعد کسی اور جانب موڑ دی گئی ہے۔
 
بیراوی نے مزید کہا کہ اس کشتی پر پانج ممالک کے 12 رضاکار موجود ہیں جو سوئیزرلینڈ سے کشتی پر سوار ہوئے ہیں۔ ان افراد میں پریس ٹی وی سے مربوط دو برطانیہ کے باشندے بھی موجود ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ ان تمام افراد کی جانی ذمہ داری اس وقت مکمل طور پر صیہونی فوجیوں پر ہے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یورپ سے غزہ کی طرف جانے والی ایک کشتی کو غزہ پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا ہے اور اسے اشدود پورٹ کی طرف لے جایا گیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ کئی سالوں سے غزہ کے محاصرے کے خلاف فریڈم فلوٹیلا دنیا بھر سے انسانی حقوق کے فعال افراد کے ساتھ غزہ کی طرف بھیجی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 742317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش