QR CodeQR Code

سب سے پہلے ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گی، زرتاج گل

4 Aug 2018 13:34

وفد سے ملاقات میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی خدمت کیلئے جہاں بھی میری خدمات چاہیں گے ان کا حکم سرآنکھوں پر ہوگا، انشاءاللہ حکومت میں آنے کے بعد فورا ڈیرہ غازیخان کی غیور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے عمران خان نے جو بائیس سال پہلے جدوجہد کی تھی 2018ء میں رنگ لے آئی، جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ لڑ کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اب نوجوانوں میں تبدیلی آگئی ہے، ڈیرہ غازیخان شہر والوں نے جو مجھے عزت دی ہے میں ان کی خدمت کرکے دلی سکون محسوس کروں گی، ان کی تعمیر وترقی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہوں گی، بڑے بڑے سیاسی برجوں کو گرانا میرے بس کی بات نہیں، یہ کامیابی ڈیرہ کے غیور عوام کی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی نومنتخب ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اخوند نے ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والے وفد سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل اخوند نے مزید کہا کہ عمران خان ملکی خدمت کیلئے جہاں بھی میری خدمات چاہیں گے ان کا حکم سرآنکھوں پر ہوگا، انشاء اللہ حکومت میں آنے کے فورا بعد ڈیرہ غازیخان کی غیور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، عوام نے جو تاریخی کامیابی دلا کر یہ ثابت کر دیا کہ گودوں، جاگیرداروں اور چٹی دلالوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے، عوام نے کامیاب کرا کے جو اعتماد کی بنیاد رکھی انشااللہ علاقے کی تعمیروترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھوں گی۔


خبر کا کوڈ: 742343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742343/سب-سے-پہلے-ڈیرہ-کی-تعمیر-ترقی-کیلئے-ہر-ممکن-کوشش-کروں-گی-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org