QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور کا جے آئی ٹی کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنیکا مطالبہ

4 Aug 2018 20:16

ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2005ء میں آصف زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، ان کی موجودگی میں صاف شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں، لہٰذا شفاف ٹرائل کیلئے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کیلئے ٹیم کا نیا سربراہ تعینات کیا جائے۔ ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2005ء میں آصف زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، ان کی موجودگی میں صاف شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں، لہٰذا شفاف ٹرائل کیلئے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ایف آئی اے سے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاونٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 742468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742468/منی-لانڈرنگ-کیس-فریال-تالپور-کا-جے-ا-ئی-ٹی-کے-سربراہ-نجف-مرزا-کو-تبدیل-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org