0
Saturday 4 Aug 2018 20:42

ضلعی انتظامیہ لاہور کا یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ لاہور کا یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔ آتشبازی، شاہراہوں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سجایا جائے گا۔ یوم آزادی کے روز 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کی زیر صدارت یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ریسکیو 1122، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو پاکستانی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ صفائی ستھرائی کا بہتر بندوبست کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ قومی ہیروز اور تحریک پاکستان کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ٹریڈ یونین کے ساتھ مل کر سجاوٹ کریں گے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے اہم چوکوں میں کیمپ لگائے گی، کیمپس میں ایل سی ڈیز اور ساؤنڈ کی مدد سے ملی نغمے چلائے جائیں گے۔ ایم سی ایل اور پی ایچ اے قذافی سٹیڈیم میں میوزک نائٹ کا انعقاد کرے گی جبکہ پی ایچ اے گریٹر اقبال پارک اور ریس کورس میں شاندار آتشبازی کا بندوبست کرے گی۔ کلمہ چوک اور ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کو سجایا جائے گا۔ سول ڈیفنس کے رضا کار ریلی کا انعقاد کریں گے۔ ایم سی ایل مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ میں پورٹریٹ اور پاکستانی جھنڈے لگائے گی جبکہ تمام سرکاری سکولوں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغموں کی تقریبات منعقد ہونگی۔ ریسکیو 1122  اور محکمہ صحت 14 اگست کے حوالے سے پلان تیار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 742471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب