QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، آرمی چیف

4 Aug 2018 20:38

آئی ایس پی آر کیمطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ دیگر سکیورٹی فورسز کیساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہداء اصل ہیرو ہیں، ہم پولیس کی قومی خدمات میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہداء اصل ہیرو ہیں، ہم پولیس کی قومی خدمات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پولیس کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اس ادارے نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کیا ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 742472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742472/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-پولیس-نے-عظیم-قربانیاں-دی-ہیں-تمام-شہداء-کو-سلام-پیش-کرتا-ہوں-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org