0
Sunday 5 Aug 2018 00:06

چلاس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

چلاس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس آفس جماعت اسلامی گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز دیامر میں سکولوں کو نظر آتش کرنے کے واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ دو ماہ قبل سکیورٹی اداروں کو اس بارے میں دھمکیاں  موصول ہونے کے باوجود قبل از وقت سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی ادارے فوری طور پر تعلیم دشمن عناصر کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ اسکی آڑ میں دیامر کے پرامن اور تعلیم دوست عوام کو تنگ کرنے کی بجائے انکی معاونت حاصل کی جائے اور مخصوص شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی سمیت، انسانی حقوق کی تنظیم، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ایکشن کمیٹی جی بی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے ضلع دیامر کے تعلیم دوست اور امن پسند عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مورخہ 7ا گست بروز منگل صبح 11 بجے کنوداس گراونڈ تا پریس کلب گلگت تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ ہوا، جس میں جی بی کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 742494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش