0
Sunday 5 Aug 2018 12:47

چلاس واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

چلاس واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے گذشتہ روز چلاس، داریل اور تانگیر کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ وہ حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپریشن جاری ہے۔ مجرموں کو پکڑ کر جلد ہی کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے جامع حکمت عملی تشکیل دی ہے تاکہ ہر قسم کے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کا مکمل اور یقینی قلع قمع کردیا جائے۔ میڈیا کو جاری ایک اہم بیان میں کمانڈر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مجرموں اور ان کے سہولتکاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومتی اہلکاروں، سکیورٹی فورسز کے اعلٰی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا علاقے کے عمائدین کے ساتھ جرگہ بھی ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ علاقے کے عمائدین اور معززین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرپسند اور دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں عام عوام کی زندگی پر اثرات مرتب نہ ہوں۔ عمائدین نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ سکولوں کے جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 742570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش