0
Sunday 5 Aug 2018 15:50

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیشن جج کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیشن جج کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیشن جج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سیشن جج گلگت ملک عنایت الرحمٰن پر تانگیر میں فائرنگ کی گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ سیشن جج گذشتہ رات دہشتگردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عارف حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ ذرائع کے مطابق جوں ہی وہ تانگیر کی حدود میں داخل ہوئے پہاڑوں پر چھپے ہوئے دہشتگردوں نے دونوں طرف سے فائرنگ شروع کردی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے سبب کئی گولیاں گاڑی پر لگیں مگر عنایت الرحمٰن محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق پھگچ کے مقام پر شاہراہ کے اوپر موجود پہاڑی چوٹیوں پر دہشت گردوں نے پوزیشن سنبھالی ہوئی ہیں اور راہگیروں پر فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے میڈیا کے نمائندوں کی کوششوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ تمام ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران اپنا موقف پیش نہیں کرنے کے لئے تیار نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 742596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش