QR CodeQR Code

سوات، غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

5 Aug 2018 16:01

پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر خاتون کے والد فضل عظیم نامی شخص نے کی ہے، جس سے 25 سالہ رابعہ اور 22 سالہ عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ رابعہ 2 بچوں کی ماں تھی اور اسکا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گیرو قلعہ میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر خاتون کے والد فضل عظیم نامی شخص نے کی ہے، جس سے 25 سالہ رابعہ اور 22 سالہ عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رابعہ 2 بچوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.


خبر کا کوڈ: 742598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742598/سوات-غیرت-کے-نام-پر-لڑکا-لڑکی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org