QR CodeQR Code

اتحادیوں کی بمباری میں 60 نہتے یمنی عوام شہید

آل سعود اور امریکہ سے سخت انتقام لیں گے، انصار اللہ

5 Aug 2018 17:56

سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے یمن کی پورٹ الحدیدہ پر شدید بمباری میں عام نہتے عوام کو شہید کر دیا ہے۔ اس عظیم سانحہ کے خلاف یمن کی عوام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن کی الحدیدہ پورٹ کے علاقے میں اندھا دھند بمباری کی۔ اس شدید بمباری میں الثورہ ہسپتال، الحدیدہ شہر اور مچھلی بازار کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں 60 نہتے عوام جن میں عورتیں، مرد اور بچے شامل ہیں بے دردی سے شہید کر دیئے گئے۔ سعودی فرنٹ کی اس انسانیت سوز مجرمانہ کاروائی کے خلاف پوری دنیا میں شدید اعتراض کیا گیا ہے۔ یمن کے عوام نے اس ہولناک سانحے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے اور احتجاجی ریلیاں منعقد کی۔ عوام نے مظاہروں میں سعودی عرب اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام کے ہاتھوں میں ایسے کارڈ بورڈز موجود تھے جن پر لکھی تحریروں میں دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

عوام کے ہاتھوں میں لکھے نعروں میں ایسی تحریریں بھی موجود تھیں جس میں یہ لکھا تھا کہ دشمن نے حدیدہ پر بمباری کی اور التحیتا میں یمن کی عورتوں کو اغواء کیا گیا ہے۔ یمن کی انقلابی کمیٹی نے سعودی فوجی اتحاد کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ اس سانحہ کا انتقام سعودی عرب اور امریکہ سے لے گا۔ انقلاب یمن کی سپریم کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کی انقلابی اور عوامی فورسز اور یمن کی آرمی اس بات کی صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ دشمن کے تمام اہداف کو نشانہ بنا سکے اور دشمن کے زیر زمین اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 742631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742631/آل-سعود-اور-امریکہ-سے-سخت-انتقام-لیں-گے-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org