QR CodeQR Code

عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا

5 Aug 2018 19:53

کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کو ہٹا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ کے لئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے دھاندلی کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کو ہٹا دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 742655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742655/عمران-خان-نے-گورنر-سندھ-کیلئے-اسماعیل-کا-نام-فائنل-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org