0
Sunday 5 Aug 2018 20:09

استعفیٰ نہ دینے کے معاملے پر ن لیگ اور گورنر کے پی کے میں اختلاف

استعفیٰ نہ دینے کے معاملے پر ن لیگ اور گورنر کے پی کے میں اختلاف
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ ن کے درمیان استعفیٰ نہ دینے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت اور تمام گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں تاہم اقبال ظفر جھگڑا نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک نئی حکومت انہیں نہیں ہٹائے گی، وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔  اس پر مسلم لیگ ن اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے جبکہ ن لیگ کی جانے اقبال ظفر جھگڑا پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباﺅ ہے لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ،انہوںنے استعفیٰ نہ بھی دیا تو نئی حکومت انہیں تبدیل کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 742666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش