0
Sunday 5 Aug 2018 21:49

کراچی کے علاقے لانڈھی سے پی ایس پی کارکن کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی کے علاقے لانڈھی سے پی ایس پی کارکن کی گلا کٹی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں واقع گراؤنڈ سے گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کا کارکن تھا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ تابش خرم آباد کا رہائشی تھا۔ قاتلوں نے تابش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زیرِ زمین خالی ٹینک میں ڈالنے کی بھی کوشش کی، تاہم ناکام رہے۔ مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم سیاسی و ذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلووؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ مقتول تابش ایک بچے کا باپ تھا اور 7 ماہ قبل اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تابش کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے، جبکہ وہ ایک مرتبہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار بھی ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 742688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش