0
Monday 6 Aug 2018 09:12

برطانیہ بغیر ڈیل کے یورپی یونین کو خیرباد کہہ سکتا ہے، لائم فوکس

برطانیہ بغیر ڈیل کے یورپی یونین کو خیرباد کہہ سکتا ہے، لائم فوکس
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں عالمی تجارت کے وزیر لائم فوکس نے کہا ہے کہ امکانا ان کا ملک یورپی یونین کو بغیر کسی ڈیل کے خیرباد کہہ سکتا ہے۔ فوکس کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بریگزٹ مذاکرات ادھورے ہیں اور اس کی ذمہ داری یونین کے مذاکرات کار مشیل بارنیئر پر عائد ہوتی ہے۔ برطانوی وزیر کے مطابق یورپی کمیشن کا ضدی پن برطانیہ کو کسی ڈیل کے قریب پہنچنے نہیں دے رہا۔ لائم فوکس نے مزید کہا ہے کہ مشیل بارنیئر نے وزیراعظم ٹریزا مَے کا وہ پلان بھی مسترد کر دیا ہے جسے ان کی کابینہ نے منظور کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 742734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش