0
Monday 6 Aug 2018 11:42

شیخوپورہ میں امام مسجد کا دس سالہ بچے پر تشدد، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

شیخوپورہ میں امام مسجد کا دس سالہ بچے پر تشدد، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے شیخوپورہ میں امام مسجد کی جانب سے 10 سالہ بچے زوہیب پر ظالمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں امام مسجد نے چند روپے کی چوری کے الزام پر 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کا والد مزدور ہے، جو ایف آئی آر درج کرانے گیا تو تھانے کے عملے نے اسے تھانے سے نکال دیا۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے کے عملے نے غریب مزدور کو کہا کہ تم چور کے والد ہو۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور تھانے کے عملے کو 7 اگست کو سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 742754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش