0
Monday 6 Aug 2018 12:05

وزیرِاعظم، سینیٹر اور چھ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، اب حکومتی عہدہ نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت

وزیرِاعظم، سینیٹر اور چھ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، اب حکومتی عہدہ نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیرِاعظم کے علاوہ سینیٹر اور چھ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، اب کوئی وزارت یا حکومتی عہدہ قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اصل بات یہ ہے کہ پاکستان اور عوام کا خیال رکھا جائے، میں منتخب ہو کر اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو سیاست میں آگے آنا چاہیے، مجھے نئی نسل سے بہت سی توقعات ہیں، ہم سب بزرگوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی بہتری کا پلان دیا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ انھیں کامیاب بنائیں تا کہ ملکی حالت بہتر ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 742764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش