QR CodeQR Code

خیلج فارس اور آبنمائے ہرمز میں فوجی مشقیں، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

6 Aug 2018 14:54

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی فورس نے گذشتہ ہفتہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ ان مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور آبی گذرگاہوں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار رمضان شریف نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سپاہ کی نیوی فورسز نے خلیج فارس کے کھلے پانیوں میں فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔ چیئرمین پبلک ریلیشن کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں بین الاقوامی دریائی راستوں پر نظارت اور انکی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے انجام دی گئی ہیں جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سالانہ پروگرام کا حصہ ہیں۔
 
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سردار شریف نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے انجام دینے پر سپاہ کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے نیوی فورسز اور فضائی دفاع کی یونٹس کا شکریہ ادا کیا اور ان مشقوں میں اپنے نتائج کے حصول کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل جعفری نے کہا کہ مسلح فورسز کو ملکی دفاع اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدام انجام دینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 742795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742795/خیلج-فارس-اور-آبنمائے-ہرمز-میں-فوجی-مشقیں-ترجمان-سپاہ-پاسداران-انقلاب-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org