QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سے متعلق فردوس شمیم کے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، نعیم الحق

6 Aug 2018 15:08

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد مجبوری نہیں حکمت عملی ہے، اتحاد کراچی کی بھلائی، جمہوریت اورترقی کے لئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم کے بیان سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، فردوس شمیم سے پیر کو عمران خان باز پرس کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فردوس شمیم کے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم کے حوالے سے فردوس شمیم کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ فردوس شمیم کو فون کرکے عمران خان کا پیغام پہنچا دیا ہے، ایم کیو ایم سے اتحاد مجبوری نہیں حکمت عملی ہے، اتحاد کراچی کی بھلائی، جمہوریت اورترقی کے لئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم کے بیان سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، فردوس شمیم سے پیر کو عمران خان باز پرس کریں گے، فردوس شمیم کا بیان پارٹی پالیسی کے خلاف تھا، انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن اور گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کے لئے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 742804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742804/ایم-کیو-سے-متعلق-فردوس-شمیم-کے-بیان-پارٹی-کا-کوئی-تعلق-نہیں-نعیم-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org