0
Monday 6 Aug 2018 18:47

جو قوم متحد ہوکر جدوجہد کریگی دنیا کی کوئی ظالم طاقت اسے غلام نہیں بناسکتی ہے، حریت کانفرنس

جو قوم متحد ہوکر جدوجہد کریگی دنیا کی کوئی ظالم طاقت اسے غلام نہیں بناسکتی ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) نے کشمیری عوام کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ’’دفعہ 35 اے‘‘ کے دفاع میں پوری قوم نے پُرعزم رہ کر اپنے جذبات کا ہر سطح پر اظہار کیا ہے، اسی طرح متحد اور منظم ہوکر حصول حقِ خودارادیت کی تحریک کے لئے بھی وہ اسی جذبۂ اور عزم و ہمت کا مظاہرہ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو قوم متحد اور یکسو ہوکر جدوجہد کرے گی دنیا کی کوئی ظالم اور جابر طاقت اسے ہمیشہ کے لئے غلام نہیں بنا سکتی ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دے گئے پروگرام کے پیش نظر حریت قائدین اور کارکنوں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پولیس کے اس دعوے کے برعکس قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 35 اے کو برقرار رکھنے کے لیے پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، لیکن 4 اگست سے ہی حریت قائدین کو گھروں اور تھانوں میں بند کرکے یہ ثابت کیا گیا کہ حکمرانوں کے تمام دعوؤں کی طرح یہ دعویٰ بھی جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔

حریت کانفرنس (گ) کے بیان میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی اگرچہ گھر میں بدستور نظربند ہیں، جبکہ محمد اشرف صحرائی، حاجی غلام نبی سمجھی، آغا سید حسن، غلام احمد گلزار، حکیم عبدالرشید، مولوی بشیر احمد، محمد یوسف نقاش، بلال احمد صدیقی، محمد اشرف لایا، محمد یٰسین عطائی، سید امتیاز حیدر اور بشیر احمد بٹ کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کیا گیا، جبکہ آج پولیس نے حریت ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار اور رابطہ عامہ سیکریٹری مولوی بشیر احمد کو تھانہ شیر گھڑی سے سب جیل کوٹھی باغ منتقل کیا۔ حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ گرفتاریوں اور نظربندیوں سے کشمیریوں کے حوصلوں کو نہ آج تک توڑا جاسکا ہے اور نہ ہی آئندہ توڑا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 742847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش