QR CodeQR Code

دیامر میں سکول جلانے والے تعلیم دشمن افغانستان کے تربیت یافتہ ہیں، ترجمان صوبائی حکومت

6 Aug 2018 20:49

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تانگیر کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی تھی، جس میں افغانستان کا تربیت یافتہ کمانڈر شفیق ہلاک ہوگیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر افغانستان کے تربیت یافتہ ہیں، جن کا مقصد تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا کر سی پیک اور بھاشا ڈیم کو نشانہ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور بھاری مقدار میں انکے تانگیر میں موجود ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان جی بی فیض اللہ فراق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں سکول جلانے والے وہی شدت پسند ہیں جو کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں تانگیر کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی تھی، جس میں افغانستان کا تربیت یافتہ کمانڈر شفیق ہلاک ہوگیا تھا اور یہ بھی گروپ اسی کا شاخسانہ ہے۔ یہ تمام دہشتگرد افغانستان کے ہی تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیامر کے لوگوں میں شعور آیا ہے اور انہوں نے ان شرپسندوں کے سکول جلانے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کو اپنے منطقی انجام تک بہت جلد پہچائیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 742871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742871/دیامر-میں-سکول-جلانے-والے-تعلیم-دشمن-افغانستان-کے-تربیت-یافتہ-ہیں-ترجمان-صوبائی-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org