QR CodeQR Code

آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف الزمات قابل مذمت ہیں، سلیم الرحمن میئو

6 Aug 2018 23:51

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں ایک لاڈلے کو نوازا جا رہا ہے، وزیراعظم کا حلف اُٹھانے سے پہلے ہی وزیراعظم کا پروٹوکول نئے پاکستان بنانے والوں کے لیے قابل شرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آصف علی زرداری ری کنسیلیشن پولیٹیکل فورس کے چیئرمین سلیم الرحمن میئو نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور فریال تالپور کے خلاف الزمات قابل مذمت ہیں۔ نجف مرزا کو ہٹا کر غیر جانبدار جے آئی ٹی بنائی جائے۔ 2018ء میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا، اس موقع پر مغیث شہزاد، نذیر کاٹھیا، ظفر اعوان، جمیل بھٹی، دائود خلجی، اقبال جانگلہ ودیگر موجود تھے۔ سلیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں ایک لاڈلے کو نوازا جا رہا ہے، وزیراعظم کا حلف اُٹھانے سے پہلے ہی وزیراعظم کا پروٹوکول نئے پاکستان بنانے والوں کے لیے قابل شرم ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے گی۔


خبر کا کوڈ: 742893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742893/آصف-زرداری-اور-فریال-تالپور-کے-خلاف-الزمات-قابل-مذمت-ہیں-سلیم-الرحمن-میئو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org