QR CodeQR Code

سعودی حکومت نے مزید ایک سو پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا

7 Aug 2018 21:41

بےدخل ہونیوالے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچے۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہونیوالے مسافروں سے تفتیش کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجائے سعودی عرب جانیوالے مایوس لوٹے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب غریب پاکستانیوں کی دشمنی سے باز نہ آیا، مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا۔ بے دخل ہونیوالے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچے۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہونیوالے مسافروں سے تفتیش کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجائے سعودی عرب جانیوالے مایوس لوٹے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ بے دخل کئے گئے مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات مکمل تھیں اس کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا اور 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا۔ مسافروں نے مزید بتایا کہ ہزاروں پاکستانی شہری سعودی عرب کی جیلوں میں بے یارو مددگار قید ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوئی اقدام کریں۔ انہوں نے سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں سے بھی دست بستہ اپیل کی کہ وہ سعودی عرب نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے پیسے لگا کر وہ سعودی جائیں گے ان پیسوں سے اپنے ملک میں بہترین کاروبار ہو سکتا ہے، اس لئے اپنے ہی ملک کو ترجیح دیں اور یہیں محنت کریں۔


خبر کا کوڈ: 742992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742992/سعودی-حکومت-نے-مزید-ایک-سو-پاکستانیوں-کو-بے-دخل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org