0
Tuesday 7 Aug 2018 13:40

انتخابی نتائج، ایم ایم اے کا احتجاج میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

انتخابی نتائج، ایم ایم اے کا احتجاج میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مؤثر بنانے کیلئے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو الیکشن کمیشن پشاور میں واقع دفتر کے سامنے دھرنا دنا اور دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کیلئے جس انداز میں دھاندلی کی گئی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ دھاندلی کے خلاف بھر پور احتجاج نہ کیا گیا تو مستقبل میں عوامی مینڈیٹ کی چوری روکنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف مشترکہ احتجاج کریں گے۔ قائدین نے کہا کہ جعلی انتخابات، جعلی وزیراعظم اور جعلی حکومت کو نہیں مانتے، دھاندلی کے ذریعے اقلیت کو جعلی اکثریت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قائدین احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں جو بھی ہدایت دیں گے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں من و عن اس پر عمل کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت دونوں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ حلف والے دن بھر پور احتجاج کریں گے اور آسانی سے ان کو حلف نہیں لینے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 743015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش