QR CodeQR Code

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ، عمران خان نیب خیبرپختونخواہ کے سامنے پیش

7 Aug 2018 14:18

قومی احتساب بیورو نے پوچھ گچھ کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے سامنے عمران خان اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہین۔ ان سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر ذاتی یا سرکاری مفاد میں استعمال کیا؟۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوگئے۔ عمران خان بنی گالا سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور ائرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ بغیر پروٹوکول نیب خیبرپختون خوا کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے۔ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سرکاری افسران اور سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے بیانات بھی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ نیب کی جانب سے عمران خان کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے پوچھ گچھ کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے سامنے عمران خان اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہین۔ ان سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر ذاتی یا سرکاری مفاد میں استعمال کیا؟۔ عمران خان پر خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ عمران خان کی آمد کے پیش نظر نیب دفتر کے باہر خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی تعینات ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743031/سرکاری-ہیلی-کاپٹر-استعمال-کرنے-کا-معاملہ-عمران-خان-نیب-خیبرپختونخواہ-کے-سامنے-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org