QR CodeQR Code

کراچی میں بچوں کو اغواء کرکے تشدد کیا جانے لگا

7 Aug 2018 17:18

شہر قائد میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آیا جہاں قائد آباد شیرپاؤ کالونی سے بچے اغوا ہونے لگے، دو روز میں تین بچے لاپتہ ہوئے، دو سے چار سال کے تین معصوم والدین کو ملے تو جسم پر بدترین تشدد کے نشانات پائے گئے، بچوں کے اہل خانہ نے علاقے میں موجود 7 سے 8 افغانی خاندان پر شبہ ظاہر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں بچوں کو اغوا کرکے تشدد کیا جانے لگا، دو روز میں تین بچوں پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آیا جہاں قائد آباد شیرپاؤ کالونی سے بچے اغوا ہونے لگے، دو روز میں تین بچے لاپتہ ہوئے، دو سے چار سال کے تین معصوم والدین کو ملے تو جسم پر بدترین تشدد کے نشانات پائے گئے، بچوں کے اہل خانہ نے علاقے میں موجود 7 سے 8 افغانی خاندان پر شبہ ظاہر کیا۔ نجی ٹی وی نے خبر نشر کی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس شیرپاؤ کالونی پہنچی جہاں سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کو نشہ آور انجیکشن لگاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ میں کوئی نفسیاتی یا جنونی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743076/کراچی-میں-بچوں-کو-اغواء-کرکے-تشدد-کیا-جانے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org