QR CodeQR Code

انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے، اتحاد وقت کی ضرورت ہے، حافظ محمد سعید

7 Aug 2018 18:15

وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعتہ الدعوہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کستان گزشتہ کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے بعد میں آزاد ہونیوالے ممالک ترقی یاقتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہیں، جبکہ پاکستان کو چاروں قسم کی فرقہ واریت کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کے سرپرست پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی نرسری فرقہ واریت ہے، پاکستان اپنے قیام سے لیکر اب تک حالت جنگ میں ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، پاکستان اندرونی اور بیرونی دشمنوں میں گھرا ہوا ہے، وہ وہاڑی میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی امیر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، مرکزی رہنما نصرجاوید، مرکزی رہنما حاجی محمدرفیق، زونل امیرحافظ محمد عبداللہ، ضلعی امیر رانا محمد شفیق کے علاوہ ملی مسلم لیگ کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھاکہ اس وقت پاکستان میں فرقہ واریت کی چار اقسام ہیں، مذہبی فرقہ واریت، لسانی فرقہ واریت، صوبائی فرقہ واریت اور سیاسی فرقہ واریت، فرقہ واریت کی جتنی قسمیں ہیں یہ سب دہشت گرد پیدا کرتی ہیں، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی یاقتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہیں، جبکہ پاکستان کو چاروں قسم کی فرقہ واریت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پاکستان آج تک اپنے قدموں پر بھی نہیں کھڑا ہوسکا، انٹرنیشنل اسٹبلیشمنٹ پاکستان میں انتشار پھیلانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتی، پاکستان کو برباد کرنے کیلئے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں اپنا پورا زور لگایا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ ناکام ہوئی ہے اور پاکستان کی اسٹبلیشمنٹ کامیاب ہوچکی ہے۔ پاکستان ملی مسلم لیگ ملک میں قران وسنت کے نظام کے ذریعے ترقی کی طرف لے جانے پر یقین رکھتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 743092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743092/انٹر-نیشنل-اسٹیبلشمنٹ-پاکستان-میں-انتشار-پھیلا-رہی-ہے-اتحاد-وقت-کی-ضرورت-حافظ-محمد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org